تلنگانہ

تلنگانہ: علیحدہ سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے کنڈلاکویا میں اُس وقت پیش آیا جب کنٹینر لاری نے پیچھے سے ٹاٹا ایس گاڑی کو ٹکر دیدی۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: مندرمیں درشن کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے کنڈلاکویا میں اُس وقت پیش آیا جب کنٹینر لاری نے پیچھے سے ٹاٹا ایس گاڑی کو ٹکر دیدی۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹاٹا ایس گاڑی میں سفر کرنے والے 13 افراد کا تعلق میدک ضلع کے گممادیڈل علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ اس حادثہ میں 9 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا ہے۔

ایک علیحدہ سڑک حادثہ شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شیورام پلی میں پیش آیا۔ آوٹررنگ روڈ پر پیش آئے اس سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ کنڈلاکویا علاقہ میں قومی شاہراہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتارٹمپو کے ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ ٹمپو گاڑی، لاری سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ٹمپو میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوردیگر 9شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں علاج کے لئے خانگی دواخانہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مختلف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔