تلنگانہ
کھمم حلقہ میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ،ناگیشورراو کا الزام
ناگیشورراؤ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ سائی گنیش نامی نوجوان کو سوشل میڈیا پر وزیر کے خلاف پوسٹ کرنے کے جرم میں غیر قانونی مقدمات کے ذریعہ ہراساں کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے الزام لگایا ہے کہ کھمم حلقہ میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ ہے۔تملا مترا کونسل کے اراکین نے کھمم شہر کے 45 ویں ڈویژن میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ناگیشورراونے کہا کہ وزیراجئے کمار کا کھمم شہر میں انتشار کی بات کرنا شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ سائی گنیش نامی نوجوان کو سوشل میڈیا پر وزیر کے خلاف پوسٹ کرنے کے جرم میں غیر قانونی مقدمات کے ذریعہ ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے ارادے سے انہیں کھمم سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اصرار کیا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا کہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سائی گنیش کے خاندان کی مددکی جائے گی۔