جموں و کشمیر

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 مارچ کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 13 مارچ کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 14 سے 18 مارچ تک موسم مجموعی طور پر ابر آلو د رہ سکتا ہے۔

ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔