کھیل

منیکا بترا‘ ایشین کپ ٹیبل ٹینس میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی

ہندوستان کی اسٹار ٹیبل ٹینس خاتون کھلاڑی منیکا بترا نے تاریخ رقم کردی۔ بترا نے ایشین کپ ٹیبل ٹینس 2022 میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیاہے۔

ممبئی: ہندوستان کی اسٹار ٹیبل ٹینس خاتون کھلاڑی منیکا بترا نے تاریخ رقم کردی۔ بترا نے ایشین کپ ٹیبل ٹینس 2022 میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیاہے۔

وہ ایشین کپ ٹیبل ٹینس میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔ برانز میڈل کے مقابلہ میں انہوں نے عالمی نمبر 6 ٹیبل ٹینس کھلاڑی حنا حیات کو 4-2 سے شکست دی۔ ہندوستان کی اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے ایشین کپ ٹیبل ٹینس 2022 میں برانز میڈل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی منیکا بترا ایشین کپ میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اگرچہ تمام ہندوستانیوں کو توقع تھی کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر گولڈ میڈل پر قبضہ جمائیس گی تاہم انہیں سیمی فائنل میچ میں جاپان کی چوتھی سیڈ میما ایتو کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی بترا کا گولڈ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کانسی کے تمغے کا میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔ ہندوستان کی اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی ایشین کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں چائنیز تائپے کی کھلاڑی چن سو یو کو 4-3 سے شکست دی۔ منیکا نے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 23 چینی تائپے کی کھلاڑی چن ہسو یو کے خلاف شاندار جیت درج کی تھی۔