آندھراپردیش

آندھراپردیش میں ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی

آندھراپردیش میں ایک ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی تاہم اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں ایک ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی تاہم اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

ذرائع کے مطابق کل شب وشاکھاپٹنم۔بھوانی پٹنم پاسنجرٹرین کی دوبوگیاں وجیانگرم ضلع کے کوتہ ولسا کے قریب اچانک پٹریوں پر سے اترگئیں۔

اس حادثہ کے وقت ٹرین کی رفتار کے کم ہونے کے سبب کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ریلوے کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے اس کی مرمت کرتے ہوئے ٹرین کو اس کی منزل کی طرف روانہ کردیا۔