آندھراپردیش
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اورہاکی ٹیم کو چندرابابوکی مبارکباد
ایشیا کپ 2025 میں سلور میڈل جیتنے والی خواتین ہاکی ٹیم کو انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹیم ورک اور جدوجہد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور خواتین کی ہاکی ٹیم کوکامیابی پرمبارکبادپیش کی ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم چندرابابونائیڈو نے ان دونوں ٹیموں کومیچس جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں سلور میڈل جیتنے والی خواتین ہاکی ٹیم کو انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹیم ورک اور جدوجہد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
چندرابابو نے نیک تمناوں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم آئندہ مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرے۔
اسی طرح ایشیا کپ 2025 ٹی20 کرکٹ میچ میں پاکستان پر کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بھی چندرابابو نے مبارکباد دی اور اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا۔