دہلی

چھوٹا راجن کی ضمانت منسوخ

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن مافیا ڈان راجندر ایس نکلجے عرف چھوٹا راجن کی ضمانت ممبئی کے ہوٹل مالک جیاشیٹی کے 2001ء سنسنی خیز قتل کیس میں منسوخ کردی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن مافیا ڈان راجندر ایس نکلجے عرف چھوٹا راجن کی ضمانت ممبئی کے ہوٹل مالک جیاشیٹی کے 2001ء سنسنی خیز قتل کیس میں منسوخ کردی۔

جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی درخواست (ایس ایل پی) قبول کرلی۔ سی بی آئی نے بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے چھوٹا راجن کو ضمانت دیئے جانے اور عمر قید معطل کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی۔

جسٹس ناتھ کی بنچ نے سی بی آئی کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کی یہ دلیل قبول کرلی کہ چھوٹا راجن 4 دیگر کیسس میں خاطی ہے اور وہ 27 سال تک فرار رہا ہے۔

جنوبی ممبئی کی گولڈن کراؤن ہوٹل کے مالک شیٹی کو 4 مئی 2001ء کو 2 بندوق برداروں نے گولی ماردی تھی۔ چھوٹا راجن نے اس قتل کا حکم دیا تھا۔