حیدرآباد

سی بی آئی کی پوچھ تاچھ سے قبل کویتا کے مکان کے قریب سخت سیکوریٹی

بی آرایس پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں کو پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کویتا کے مکان کے قریب غیر ضروری طورپر جمع نہ ہوں۔

حیدرآباد: دہلی شراب اسکام کے سلسلہ میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ورکن قانون سازکونسل کے کویتا سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ سے پہلے ان کے مکان کے قریب پولیس نے سیکوریٹی سخت کردی۔

پولیس نے کویتا کے مکان کے قریب بیریکیڈس لگادیئے اور کسی کو بھی ان کے مکان کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ بی آرایس پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں کو پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کویتا کے مکان کے قریب غیر ضروری طورپر جمع نہ ہوں۔

اس پوچھ گچھ سے ایک دن پہلے کویتا کے مکان کے قریب بیشتر پوسٹرس لگائے گئے ہیں جن کے ذریعہ کویتا کے حوصلوں کو بلند کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ان پوسٹرس میں لکھاگیا ہے ”جدوجہد کرنے والی کی بیٹی، کبھی خوفزدہ نہیں ہوگی“۔”ہم بہن کویتا کے ساتھ ہیں“۔