چیف الیکشن کمشنر، عاملہ کے تحت کام کررہے ہیں: اپوزیشن
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ نے جو نوٹسیں دی ہیں ان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عاملہ کے تحت کام کررہے ہیں۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ نے جو نوٹسیں دی ہیں ان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عاملہ کے تحت کام کررہے ہیں۔
انہوں نے ایس آئی آر مشق کے ذریعہ کئی لوگوں کو رائے دہی کے حق سے محروم کردیا۔ ان کے تقرر پر بھی سوال اٹھے ہیں۔ 12مارچ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دی گئی نوٹسوں میں چیف الیکشن کمشنر پر 7 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہیں ان کے رویہ کی بنیاد پر عہدہ سے ہٹادینے کا مطالبہ کیا گیا۔
لوک سبھا کے 130 اور راجیہ سبھا کے 63 اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے تحریک مواخذہ پیش کرنے کی بات کہی ہے۔
نوٹسوں کے بارے میں پوچھنے پر ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ ان نوٹسوں پر کیا کارروائی ہوگی ہے۔
مرکزی حکومت نے اگر کارروائی نہیں کی تو شبہات بڑھ جائیں گے کہ عاملہ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان خفیہ مفاہمت ہے۔
نوٹسوں میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو مقابلہ کا مساوی میدان فراہم کیا جانا چاہئے جو انتخابی جمہوریت کی اصل اور روح ہے۔