تلنگانہ

چیف منسٹر، پہلے اپنے بھائی، خود کا مکان منہدم کرائیں، کے ٹی آر کا مشورہ

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے درخواست کی کہ وہ اپنے اور کانگریس قائدین کے مکانات کو پہلے منہدم کردیں تاہم غریبوں کے مکانات منہدم کرنے سے گریز کریں تاکہ غریب عوام کو بے گھر ہونے سے بچایا جا سکے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے درخواست کی کہ وہ اپنے اور کانگریس قائدین کے مکانات کو پہلے منہدم کردیں تاہم غریبوں کے مکانات منہدم کرنے سے گریز کریں تاکہ غریب عوام کو بے گھر ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کے ٹی راما راو نے کہا کہ چیف منسٹر کو غریب عوام کے گھروں پر بلڈوزر چلانا اور لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنا بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا اگر میرا گھر گرانے سے آپ کو سکون ملے گا، تو براہ کرم ایسا ضرور کریں، لیکن اس کے بعد بے تحاشہ انہدامی کاروائی ختم کریں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کو پہلے اپنے بھائی تروپتی ریڈی کے درگم چیروو میں واقع مکان اور کوڑنگل کے ریڈی کنٹہ میں ریونت ریڈی کے گھر کو گرانا چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ایسے علاقوں میں انہدامی کاروائی شروع کی ہے جہاں کم آمدنی والے لوگ رہتے ہیں تاکہ صرف امیروں اور طاقتوروں کو فائدہ پہونچایا جا سکے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اس غیر انسانی عمل کو موسیٰ ”بیوٹیفیکیشن“ کا نام دے رہی ہے، مگر حقیقت اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صرف غریب لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور حکومت اپنی جیبیں بھرنے کے لیے بڑے پرو جیکٹس کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔

موسیٰ بیوٹیفکیشن کو لوٹ مار” قرار دیتے ہوئے بی آر ایس قائد نے کہا کہ موجودہ منصوبوں نے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کرتے ہوئے چند با اثر لوگوں کی جیبیں بھرنے کا کام کیا ہے۔