حیدرآباد

رکن اسمبلی گدوال کرشنا موہن ریڈی کا انتخاب کالعدم

کرشنا موہن ریڈی پر 3لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔2018ء کے انتخابات میں کرشنا موہن ریڈی کے مقابل میں دوسرے مقام پر رہی بی جے پی قائد ڈی کے ارونا کو رکن اسمبلی قراردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے حکمراں جماعت بی آرایس کے ایک اور رکن اسمبلی کو نااہل قراردیا ہے۔ عدالت نے آج گدوال کے رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی کو غلط حلفنامہ داخل کرنے کا مرتکب قراردیتے ہوئے انہیں رکنیت اسمبلی کیلئے نااہل قراردیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 کرشنا موہن ریڈی پر 3لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔2018ء کے انتخابات میں کرشنا موہن ریڈی کے مقابل میں دوسرے مقام پر رہی بی جے پی قائد ڈی کے ارونا کو رکن اسمبلی قراردیاگیا۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ڈی کے ارونا نے کرشنا موہن ریڈی کی جانب سے داخل کردہ حلفنامہ کوغلطیوں کا پلندہ قراردیتے ہوئے غلط حلفنامہ داخل کرنے کی پاداش میں ریڈی کو رکنیت اسمبلی سے نااہل قراردینے کی اپیل کی تھی۔

 عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل کی سماعت کے بعد کرشنا موہن ریڈی کو غلطی کا مرتکب  قراردیتے ہوئے انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردیا۔

a3w
a3w