گوداوری پشکرالو، گھاٹوں کی تعمیر کو ترجیح دینے چیف منسٹر کی ہدایت
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج کمانڈ کنٹرول سنٹر واقع بنجارہ ہلز میں گوداوری پشکرالو کے ضمن میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو گھاٹوں کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دینے کی ہدایت دی
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج کمانڈ کنٹرول سنٹر واقع بنجارہ ہلز میں گوداوری پشکرالو کے ضمن میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو گھاٹوں کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ا ور کہا کہ وہ گوداوری طاس ایریا میں واقع مشہور مندروں کو پہلی ترجیح کے طور پر لیتے ہوئے مستقل گھاٹوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔
چیف منسٹر، گوداوری طاس میں باسر سے بھدرا چلم تک مندروں کا دورہ کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا اور کہا کہ باسر، کالیشورم، دھرم پوری، بھدرا چلم اور دیگر اہم مندروں کا دورہ کرنے اور خصوصی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ریاست کے اندر واقع قومی شاہراہوں کے قریب گوداوری،طاس کے مندروں کو ز یادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔
انہوں نے موجودہ گھاٹوں کو وسعت دینے اور مستقل بنیادوں پر سڑکوں اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔
تجویز پیش کی کہ گوداوری پشکرام میں گھاٹس کو اس طرح تیار کیا جائے کہ 2لاکھ بھکت ایک ہی وقت میں اشنان کرسکیں۔چیف منسٹر نے محکمہ سیاحت، آبپاشی اور انڈومنٹ کے عہدیدار پشکرام کے دوران تال میل کے ساتھ کام کریں۔پشکرالو، ہر12 سال بعد آتا ہے جس میں دریاؤں کی پوجا کی جاتی ہے۔