چیف منسٹر جگن نے 516 ای آٹوز کو جھنڈی دکھائی
جگن موہن ریڈی جنہوں نے اپنے اقتدار کے 4سال مکمل کئے ہیں، مختلف سرکاری اسکیمات کے تحت اب تک سینکڑوں گاڑیوں کو جھنڈی دکھا چکے ہیں۔
امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز سی ایم کیمپ آفس میں کلین انڈر آندھرا پردیش (سی ایل ا ے پی) کے تحت516۔ ای آٹوز کو جھنڈی دکھائی۔22.18 کروڑ مالیتی ان 516 ای آٹوز کو ریاست کے35 بلدیات میں متعین کیا جائے گا جہاں ماحول دوست انداز میں ان آٹوز کے ذریعہ کچرا حاصل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات اے سریش، وزیرریونیو ڈی پرساد راؤ، وزیر لیبرو روزگار جی جیہ رام اور سکریٹری بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات وائی ایس سری لکشمی اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔
جگن موہن ریڈی جنہوں نے اپنے اقتدار کے 4سال مکمل کئے ہیں، مختلف سرکاری اسکیمات کے تحت اب تک سینکڑوں گاڑیوں کو جھنڈی دکھا چکے ہیں۔ ریاست کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت ایک مقام پر مختلف گاڑیوں کو جھنڈی دکھانے کے مواقع سے بھر پور استفادہ کررہی ہے۔ جس کا مقصد ان اسکیمات کا مناسب تشہیر کرنا ہے۔
سال 2020 میں چیف منسٹر نے 108 ایمبولینس اور 104 موبائل میڈیکل پونٹس کے تحت جملہ1088 ایمبولینس کو جھنڈی دکھائی تھی۔ مئی2021 میں جگن نے ڈاکٹر وائی ایس آر پشو آروگیہ سیوا کے تحت175 وٹرنری ایمبولینس کو جھنڈی دکھائی جبکہ انہوں نے گذشتہ فروری میں مزید165 وٹرنری ایمبولینس کو بھی جھنڈی دکھائی تھی۔
گذشتہ سال جون میں چیف منسٹر نے وائی ایس آر یانترا سیوا اسکیم کے تحت3800 ٹریکٹرس اور 380 ہارویسٹس کو جھنڈی دکھائی تھی جبکہ گذشتہ چیف منسٹر نے متذکرہ اسکیم کے دوسرے مرحلہ میں 2562 ٹریکٹرس اور100کمبائنڈ ہارویٹس مشینوں کو جھنڈی دکھائی تھی۔