حیدرآباد

آدتیہ ایلI کی کامیاب پرواز، اسرو کے سائنسدانوں کو چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد

کے سی آر نے کہا کہ اسپیس کرافٹ کو کامیابی کے ساتھ داغا جانا خلائی تحقیق کے شعبہ میں ہندوستان کو حاصل ہورہی اہمیت کا آئنہ دار ہے اور اس طرح اسرو کی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

حیدرآباد: اسرو کی جانب سے آدتیہ۔ایل I اسپیس کرافٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کئے جانے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
اسرو کی بڑی کامیابی، ایل وی ایم 3-ایم6 کے کرائیو انجن کا ہاٹ ٹیسٹ کامیاب
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

کے سی آر نے کہا کہ اسپیس کرافٹ کو کامیابی کے ساتھ داغا جانا خلائی تحقیق کے شعبہ میں ہندوستان کو حاصل ہورہی اہمیت کا آئنہ دار ہے اور اس طرح اسرو کی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی سائنسداں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔

انہوں نے صدرنشین اسرو، سائنسدانوں اور دوسرے اراکین کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج11:50 بجے دن اسرو کی جانب سے اسپیس کرافٹ آدتیہ۔ایل I کو کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔1.04منٹ پر آدتیہ۔ایلI سے علیحدہ ہوگیا اور مقرر کردہ مدار میں داخل ہوگیا۔