تلنگانہ

بلز ادانہ کرنے پرقبائیلیوں کےایک گاؤں کی برقی سپلائی روک دی گئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے یہاں رہنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کے بلز اداکردیں تاہم یہاں کے قبائلیوں نے ان سے خواہش کی کہ وہ ایک ہفتہ کا وقت دیں۔

حیدرآباد: بجلی کے بلز ادانہ کرنے پر محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے قبائلیوں کے ایک گاوں کی بجلی کی سپلائی روک دی جس پر مقامی افراد میں برہمی پائی جاتی ہے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے مُلگ ضلع کے بارلاگوڑم گاوں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے یہاں رہنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کے بلز اداکردیں تاہم یہاں کے قبائلیوں نے ان سے خواہش کی کہ وہ ایک ہفتہ کا وقت دیں۔

وہ اندرون ایک ہفتہ بجلی کے بلز اداکردیں گے تاہم ان کی اس درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے عہدیداروں نے ان کے مکانات کی بجلی کی سپلائی کو روک دیا۔ان قبائلیوں نے بجلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے گاوں میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے رات میں ان کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔

انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے بلز سے متعلق قبائلیوں میں بیداری پیدانہیں کی گئی، کسی بھی قسم کی نوٹس دیئے بغیر اچانک پورے گاوں کی بجلی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کے عہدیداروں کا رویہ روڈیوں جیسا تھا۔