آندھراپردیش

وزیر اعلی نائیڈو نے وشاکھاپٹنم میں دھماکہ کے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا

وزیر اعلی نے آج 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تینوں مہلوکین کے لواحقین کو امدادی رقم مہیا کرائیں۔ مسٹر نائیڈو نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وجے واڑہ: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے کل وشاکھاپٹنم میں ویلڈنگ کی دکان میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والے تینوں افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


وزیر اعلی نے آج 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تینوں مہلوکین کے لواحقین کو امدادی رقم مہیا کرائیں۔ مسٹر نائیڈو نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔


واضح رہے کہ یہ تینوں افراد ماہی گیری کی بندرگاہ کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں ہونے والے زوردار دھماکہ کی زد میں آگئے تھے۔ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تھاجس میں گنیش (45) ، متیالو (27) اور سرینو (32) کی موت ہوگئی تھی۔ تین دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔