شمالی بھارت

امبیڈکر نگر میں انڈیا اتحاد امیدوار، گھر پر نظربند

کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ حلقہ لوک سبھا امبیڈکر نگر سے سماج وادی پارٹی امیدوار لال جی ورما کو برسراقتدار بی جے پی کی ایماء پر گھر پر نظربند کردیا گیا۔

لکھنو: کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ حلقہ لوک سبھا امبیڈکر نگر سے سماج وادی پارٹی امیدوار لال جی ورما کو برسراقتدار بی جے پی کی ایماء پر گھر پر نظربند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
کنہیا کمار، ببر شیر ہے: کانگریس
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا

سماج وادی پارٹی قائد اروند کمار نے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھا کہ امبیڈکر نگر انتظامیہ‘ سماج وادی پارٹی امیدوار کو نظربند کرکے الیکشن پر اثرانداز ہورہی ہے۔

الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹ لینا چاہئے تاکہ منصفانہ ووٹنگ یقینی ہو۔ ایکس پر پوسٹ میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ پولیس نے ورما کے بنگلہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ نہ تو کسی چیز کی تلاش میں تھی اور نہ ہی اسے کچھ ملا۔ یہ بدمعاشی لال جی ورما کی امیج مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ ہارنے والی بی جے پی کی بوکھلاہٹ ہے۔ اترپردیش کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی بی جے پی حکومت ہار کے خوف سے اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ وہ کھلے عام آمریت پر اترآئے ہیں۔

سرکاری مشنری کے بے جا استعمال کے ذریعہ انڈیا اتحاد امیدواروں کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ہے۔ رائے دہندوں کو دھمکایا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے پارٹی نے ایکس پر لکھا کہ سر اگر آپ جاگے ہوئے ہیں تو برائے مہربانی کارروائی کریں۔ علیحدہ پوسٹ میں سماج وادی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کارروائی کی اپیل کی۔

a3w
a3w