شمال مشرق

ممتا بنرجی اب بطور چیف منسٹر اقتدار پر واپس نہیں آئیں گی: گلشن ملک

ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلشن ملک نے کہا کہ اگر مجھے ووٹ نہ ملے تو میں سنیاس لے لوں گا۔ اور اگر میں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا توممتا بنرجی نوبنو میں نہیں بیٹھ پائیں گی ۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلش ملک کے ایک بیان نے ترنمول کانگریس کو پریشان کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی اب دوبار بطور چیف منسٹر ا قتدار میں واپس نہیں آئیں گی ۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

کچھ دن قبل ہوڑہ شمال سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گوتم چودھری نے پارٹی کا موازنہ پرائیویٹ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو برانڈقرار دیا تھا۔اب پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کےتبصرہ نے پارٹی کو بے چین کردیا ہے۔

پنچلاسے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلشن ملک نے کہا کہ اگر مجھے ووٹ نہ ملے تو میں سنیاس لے لوں گا۔ اور اگر میں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا توممتا بنرجی نوبنو میں نہیں بیٹھ پائیں گی ۔

تاہم انہوں نے ممتا بنرجی کے سماجی و فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمیں مل رہی ہیں ۔

ترنمول کانگریس نے پنچایتی انتخابات سے قبل عوامی رابطہ بڑھانے کے مقصد سے ’’دیدی کوچھ ‘‘پروگرام شروع کیا ہے۔ پارٹی کے نمائندے دیدی کے سفیر بن کر عام لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔

اس پروگرام میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی متنازع تبصرے آرہے ہیں ۔گلشن ملک پنچلا اسمبلی حلقہ سے 2011 سے مسلسل تین بار ترنمول کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوچکے ہیں ۔

کچھ دن قبل شمالی ہوڑہ سے ممبر اسمبلی نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی ان کے سرپر ہیں اور ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں بنگال چل رہا ہے۔ ہم کچھ بھی نہیں ہیں ہمارے اراکین اسمبلی، عہدیدار کچھ نہیں ہیں۔

a3w
a3w