آندھراپردیش

تباہ اے پی برانڈ کی بحالی کیلئے حکومت کوشاں، جشن آزادی پروگرام سے چیف منسٹر نائیڈو کا خطاب

چندرابابو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سوپر سکس ضمانتوں میں شامل چند وعدوں کو پہلے ہی نافذ کردیا ہے۔ مابقی وعدوں کو جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے انا کینٹین کا احیاء کیا گیا ہے

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کی حکومت آندھرا پردیش کے تباہ برانڈ امیج کو بحال کرنے کی سمت کام کررہی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر یہاں قومی پرچم لہرانے کے بعد اپنے خطاب میں چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے عہدمیں ریاست تقریباً30برس پیچھے چلی گئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)

وائی ایس آر سی پی کے حکمرانوں نے جو ایک توسع کے بہانے اقتدار پر آئے مگر ناقابل حد سماعت تک ریاست کو تباہ کردیا اور ہر طرف تباہی و بربادی پھیلا دی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم سے اتنا نقصان ریاست کو نہیں ہوا جتنا، وائی ایس آڑ کانگریس پارٹی کی حکمرانی سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کی زیرقیادت حکومت، نقصانات کی پابجائی کیلئے سادہ اصولوں اور موثر طریقہ سے حکمرانی کررہی ہے۔نائیڈو کے مطابق ٹی ڈی پی حکومت، ان کمپنیوں کو دوبارہ واپس لانے کی جدوجہد کررہی ہے جن کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو رد کردیا گیا۔

جس کے بعد یہ کمپنیاں، ریاست چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ ٹی ڈی پی کی زیر قیادت اتحاد کو حاصل زبردست عوامی اعتماد کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے بہبود اور ترقی سے اپنی حکمرانی کا آغاز کیا ہے۔ یہ دو ہماری حکومت کے پلرس ہیں۔

 ہم100فیصد اہداف مقرر کرنے کیلئے تمام محکموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سابق حکومت نے تمام نظام کو ناکارہ کردیا تھا۔ جسے ہم دوبارہ کارکرد بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں اس سے ملازمین میں اعتماد بڑھے گا اور اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

 ٹی ڈی پی سپریمو نے یہ بات کہی۔ بانی تلگودیشم پارٹی این ٹی راما راؤ کے مقبول عام نعرہ ”سماج مندر ہے اور عوام بھگوان ہیں، کا تذکر ہ کرتے ہوئے چندرا ب ابو نائیڈؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی، ہمیشہ عوام کی خدمت میں لگی رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سوپر سکس ضمانتوں میں شامل چند وعدوں کو پہلے ہی نافذ کردیا ہے۔ مابقی وعدوں کو جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے انا کینٹین کا احیاء کیا گیا ہے۔ جس کے تحت بھوکے افراد کو سبسیڈی پر معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔ریاست میں کم وبیش100 اناکینٹین آج سے شروع کردئیے گئے ہیں۔

 انہوں نے امراوتی شہر کی تعمیر، پولاورم پروجیکٹ، ریلوے اور دیگر پروجیکٹ کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں فنڈس مختص کرنے پر مرکز سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے چند پروجیکٹوں کا تذکرہ بھی کیا جو ریاست کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

 صنعتوں کے احیاء اور دیگر ہم شعبہ جات کیلئے نئی پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ2014 سے 2019 کے درمیان کئی بہتر کام انجام دئیے گئے تھے اب پھر ان کاموں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

 انہوں نے ریاست میں ٹمپل اور بیچ (ساحل) سیاحت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انتقامی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی مگر انہوں نے عہد کیا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ چندرا بابو نائیڈؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی ازسر نو تعمیر میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

a3w
a3w