حیدرآباد

چیف منسٹرریونت ریڈی نے اینٹی نارکوٹکس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی

چیف منسٹرنے کہاکہ ہم نے منشیات کے استعمال پر کنٹرول کرنے کے لئے عملہ کوذمہ داری تفویض کی گئی ہے زیادہ تر جرائم کا ارتکاب گانجہ کے زیر اثر رہنے سے ہو رہا ہے۔ بچوں کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات کی وجہ بھی منشیات ہی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام میں خود اعتمادی پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسی لئے ہم نے پولیس کے نظام کو عصری تقاضوں سے لیس کرنے اور مزیدفعال و کارکرد بنانے کے لیے بڑی مقدار میں فنڈس مختص کیے ہیں آج کمانڈ کنٹرول سنٹر میں اینٹی نئی نارکوٹکس بیورو کی نئی گاڑیوں کو پرچم دکھا کر روانہ کرنے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا آج دنیا کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ سائبر کرائم کا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
فلم گانجہ شنکر کے ٹائٹل پر نارکوٹکس بیورو کا اعتراض
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

انہوں نے کہاکہ ریاست میں سائبر کرائم ٹیم مؤثر طریقہ سے جرائم سے لڑنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ میں سائبر کرائم ٹیم کومؤثر کارکردگی کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا منشیات کے استعمال سے نظام خاندان، معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے اور بدقسمتی سے آج گلی گلی میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

ہم نے منشیات کے استعمال پر کنٹرول کرنے کے لئے عملہ کوذمہ داری تفویض کی گئی ہے زیادہ تر جرائم کا ارتکاب گانجہ کے زیر اثر رہنے سے ہو رہا ہے۔ بچوں کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات کی وجہ بھی منشیات ہی ہے۔

چیف منسٹر نے کہا تلنگانہ کے نوجوانوں کو منشیات کے عادی نہیں ہونا چاہیے اور انہیں مسائل سے لڑنے کے قابل ہونا چاہئے چیف منسٹر نے مزید کہا  ہم ان لوگوں کوحوصلہ اافزائی کریں گے جنہوں نے منشیات پر قابو پانے میں مؤثر طریقہ سے کام کیا ہے ہم ان لوگوں اور تنظیموں سے بات کریں گے۔

ہم قانون سازی کریں گے اور منشیات کے استعمال کے خلاف جاری لڑائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ترقی دی جایگی چیف منسٹر نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی جھگڑوں کو اچھالنے کے  بجائے معاشرے کو درپیش مسائل پر زیادہ توجہ دیں۔

میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے پروگرامس کو عوام کے لئے پیش کرے جس سے سماج کا بھلا ہوتا ہے۔ چیف منسٹر نے میگا اسٹار چرنجیوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کی وبا سے متعلق آگاہی پروگرام میں شریک ہیں، انہوں نے کہا ہر فلم کی ریلیز کے موقع پر ان اداکاروں کے ساتھ منشیات کے خلاف ایک مختصر ویڈیو بنائی جانی چاہیے۔

 فلم سے پہلے ڈرگ کنٹرول اور سائبر کرائم سے متعلق ویڈیو ہر سینما گھر میں مفت دکھائی جائے۔ حکومت اجازت نامہ کی اجرائی کے معاملہ  میں ان ضابطوں کی تعمیل کرنے والے فلم سازوں کی مدد کرے گی۔

 چیف منسٹر نے کہا فلم انڈسٹری کی سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی حفاظت کرے۔ اگر آپ تلنگانہ میں منشیات کا لفظ سننا نہیں چاہتے ہیں تو آپ کو ڈرنا نہیں چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوستانہ پولیسنگ صرف اچھے کردار کے عوام کے لئے ہے مجرموں کے لئے نہیں۔

a3w
a3w