سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دلتوں کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جھڑپ میں 24 افراد زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہفتہ کے روز مہاشیوراتری کے موقع شیو مندر میں پوجا سے روکنے پر مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں جھڑپ ہوگئی، جس میں زائد از 2 درجن افراد زخمی ہوگئے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہفتہ کے روز مہاشیوراتری کے موقع شیو مندر میں پوجا سے روکنے پر مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں جھڑپ ہوگئی، جس میں زائد از 2 درجن افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

اطلاعات کے مطابق چھپرا میں واقع مندر میں پوجا کے لیے عوام کی کثیر تعداد جمع ہوئی تھی۔ اسی دوران مختلف او بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اس بات پر بحث و تکرار شروع ہوگئی کہ یہ مندر کس نے بنایا تھا۔

بعد ازاں یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر شدید سنگباری شروع کردی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق بالائی برادری کی خواتین مہاشیوراتری کے موقع پر مراٹھا، پٹیل اور گرجر برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مندر میں پوجا کرر ہی تھیں، جس پر بحث و تکرار شروع ہوگئی۔

اس ضمن میں مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ایس سی بالائی برادری نے دیگر پسماندہ طبقات کے افراد پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے پوجا کے لیے مندر میں داخل ہونے سے روکا تھا۔