مولانا خسرو پاشاہ کی دختر کی شادی کی تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی شرکت
اس موقع پر دلہن کی شادی محمد عبدالنعم صاحب (حاجی سیٹھ) کے فرزند محمد ذیشان کے ساتھ انجام پائی۔ اس شادی کی تقریب میں ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے خصوصی طور پر شرکت کی،
تلنگانہ کی معروف دینی و سماجی شخصیت حضرت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی، صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانیؒ (قاضی پیٹ، ورنگل) کی دختر کی شادی کی باوقار تقریب ہفتہ، 10 جنوری کو ملکہ کنونشن، ایئرپورٹ روڈ، شمس آباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر دلہن کی شادی محمد عبدالنعم صاحب (حاجی سیٹھ) کے فرزند محمد ذیشان کے ساتھ انجام پائی۔ اس شادی کی تقریب میں ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جس سے تقریب کی وقعت میں مزید اضافہ ہوا۔
تقریب میں حکومتِ تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر، وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر نشین محمد عبیداللہ کوتوال، وقف بورڈ کے صدر نشین سید عظمت اللہ حسینی، امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد قادری، اور دیگر سرکردہ مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام اور سجادگان بھی تقریب میں موجود رہے، جن میں مولانا اکبر نظام الدین صابری، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی، حضرت مولانا خواجہ سید غیاث الدین مفتی اجمیری (سجادہ نشین دیوانگیر، اجمیر شریف)، مولانا حافظ سید علی الحسین (سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ، گلبرگہ شریف)، مولانا سید فاروق پاشاہ (دیوان حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ، دہلی) اور دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں۔
تقریب میں دینی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، ذرائع ابلاغ کے ذمہ داران، مریدین، معتقدین اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دلہا دلہن کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔
شادی کی یہ تقریب مذہبی روایات، سادگی اور وقار کا حسین امتزاج رہی، جسے شرکاء نے ایک یادگار اور روح پرور اجتماع قرار دیا۔