تلنگانہ

ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی

حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کیلئے جعلی دستاویزات کا معاملہ سامنے آیا۔ غریب عوام کو پیسہ لے کر جعلی دستاویزات دینے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کیلئے جعلی دستاویزات کا معاملہ سامنے آیا۔ غریب عوام کو پیسہ لے کر جعلی دستاویزات دینے کا واقعہ پیش آیا۔

جی ایچ ایم سی کے ایگزیکیٹیو انجینئر رویندر نے سی سی ایس پولیس میں شکایت درج کروائی۔

سنگاریڈی امین پور میونسپل حدود میں واقع تعمیر کردہ مکانات عوام میں تقسیم کئے گئے تھے۔

عوام منظور شدہ مکانات کے دستاوزیات کولے کر عہدیداروں سے رجوع ہوئے تاہم وہ مکانات کے دستاویزات جعلی ثابت ہوئے۔

بتایا گیا کہ یہ کاغذات سنگاریڈی میں تیار کردہ ہیں۔ نوین کمار سے تفتیش کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔ سی سی ایس پولیس نے کیس درج کرلیا۔

a3w
a3w