دہلی

عاپ کے ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کی کوشش، سسوڈیا  نے آڈیو کلپ جاری کی

ایک پریس کانفرنس میں سینئر عاپ لیڈر نے آڈیو ٹیپ چلایا اور کہا کہ اس کلپ میں بی جے پی کے دلال کو سنا جاسکتا ہے، جو تلنگانہ کے ان تین آدمیوں میں سے ایک ہیں جس نے حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کی مبینہ کوشش کی تھی۔

نئی دہلی: ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ نے آج ایک آڈیو کلپ پیش کیا، جس میں بی جے پی کے ایک شخص کو قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کو خریدنے کی کوشش میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انھوں نے اس معاملہ میں اگر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ملوث ہوں تو ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 ایک پریس کانفرنس میں سینئر عاپ لیڈر نے آڈیو ٹیپ چلایا اور کہا کہ اس کلپ میں بی جے پی کے دلال کو سنا جاسکتا ہے، جو تلنگانہ کے ان تین آدمیوں میں سے ایک ہیں جس نے حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کی مبینہ کوشش کی تھی۔

اس واقعہ پر بی جے پی یا شاہ کی جانب سے فوری کوئی ردّ ِ عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ سسوڈیہ نے مزید کہا کہ اس آڈیو میں بی جے پی کے دلال کو سنا جاسکتا ہے، جس نے ٹی آر ایس کے ارکانِ اسمبلی کو لبھانے کی کوشش کی تھی اور کہا کہ انھوں نے دہلی کے 43 ارکانِ اسمبلی کو بھی خریدنے کی کوشش کی، جس کے لیے رقم علیحدہ رکھی گئی ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ شاہ اور بی ایل سنتوش سے اس نے بات چیت کی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر دہلی نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے دلال کا حوالہ اگر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ہے تو فوری انہیں گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی جائے۔

سسوڈیا نے کہا کہ دہلی اور پنجاب میں عاپ کے ارکانِ اسمبلی کا شکار کرنے بی جے پی کی یہ ناکام کوشش ایک ثبوت ہے اور مطالبہ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس معاملہ کی تحقیقات کرے۔ سسوڈیہ نے مزید کہا کہ اگر وزیر داخلہ ایسی سازش میں ملوث ہیں تو یہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک بات ہے۔

a3w
a3w