حیدرآباد

حیدرآباد میں گوگل کا پہلا سیفٹی انجینئرنگ سنٹر کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کیا افتتاح

یہ سنٹر نہ صرف ہندوستان کا پہلا ہے بلکہ ایشیا پیسیفک زون میں ٹوکیو کے بعد دوسرا گوگل سیفٹی سنٹر ہے۔ دنیا بھر میں یہ گوگل کا پانچواں سنٹر ہے جو عالمی سطح کے سائبر سکیورٹی ہب کے طور پر کام کرے گا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں واقع گوگل دیویا شری بھون میں گوگل نے اپنے پہلے گوگل سیفٹی انجینئرنگ سنٹرقایم کیا۔ اس کا افتتاح وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر آئی ٹی و صنعت سری دھر بابو اور ناگرکرنول کے رکن پارلیمان ملوروی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

یہ سنٹر نہ صرف ہندوستان کا پہلا ہے بلکہ ایشیا پیسیفک زون میں ٹوکیو کے بعد دوسرا گوگل سیفٹی سنٹر ہے۔ دنیا بھر میں یہ گوگل کا پانچواں سنٹر ہے جو عالمی سطح کے سائبر سکیورٹی ہب کے طور پر کام کرے گا۔

 اس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ترین تحقیق، آن لائن سکیورٹی پروڈکٹس کی ترقی اور سائبر سکیورٹی ماہرین کے لیے ایک اعلیٰ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

اس سنٹر کے قیام سے ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی سیکٹر کو نئی تقویت ملے گی اور بے روزگار نوجوانوں کو براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔