تلنگانہ

اسرائیل میں تلنگانہ کے مزدور کی موت، خاندان پرغم کی پہاڑٹوٹ پڑا

رویندر کی موت کی خبر نے ان کے خاندان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ارکان خاندان نے مرکزی حکومت اور اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ سے درخواست کی ہے کہ رویندر کی لاش کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔

حیدرآباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ملازمت کی تلاش میں اسرائیل جانے والے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رویندرکی تل ابیب کے ایک اسپتال میں موت ہوگیی۔57سالہ رویندر پچھلے 20 دنوں سے دل سے متعلق عارضہ کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھا اور بَنکر وارڈ میں داخل تھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

رویندر کی موت کی خبر نے ان کے خاندان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ارکان خاندان نے مرکزی حکومت اور اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ سے درخواست کی ہے کہ رویندر کی لاش کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔

جگتیال کے ایم ایل اے سنجے کمار اور این آر آئی کمیٹی کے وائس چیئرمین بھیم ریڈی نے بھی اس سلسلہ میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

موجودہ بین الاقوامی کشیدہ صورتحال میں، تعلیم اور روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کی سلامتی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ریاستی حکومت نے ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے دہلی میں موجود تلنگانہ بھون میں خصوصی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک ذاتی سانحہ ہے بلکہ حکومت اور سماج کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔