حیدرآباد

بی آرایس حکومت نے ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو ٹھیک کرنے مرکز سے معاہدہ کیا تھا:چیف منسٹر

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بی آر ایس حکومت نے 2017 میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو چھ ماہ کے اندر ٹھیک کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومت نے بجلی تقسیم کرنے والے ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو ٹھیک کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران انہوں نے اپوزیشن بی آر ایس ارکان پر بجلی کے شعبہ کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

 وزیراعلی نے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بی آر ایس حکومت نے 2017 میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو چھ ماہ کے اندر ٹھیک کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرو بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ قانون ساز اسمبلی اور اس کے ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایوان میں گمراہ کرنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریکارڈ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ہریش راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کو ان کی موٹروں پر میٹر لگانے سے روک دیا ہے۔

 اس وقت کی حکومت نے 2017 میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موٹروں پر میٹر لگائے جائیں گے، کیا یہ درست نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ثبوت سمیت دستاویزات ہریش کو دے رہے ہیں۔