حیدرآباد

حیدرآباد: سات سالہ لڑکے کا بے دردی سے قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عطاپور میں جمعرات کو سات سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش جھاڑیوں میں ملی، جس کے سر پر شدید زخمی کے نشانات تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عطاپور میں جمعرات کو سات سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش جھاڑیوں میں ملی، جس کے سر پر شدید زخمی کے نشانات تھے۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد

شبہ ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پتھروں سے اس کے سر پر وار کرکے قتل کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کو میر عالم تالاب کے قریب قتل کرکے لاش کو اس سنسنا ن جگہ پر پھینک دیا گیا۔

مقامی افرادنے جب لاش دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کا آغاز کر دیا۔

حکام قریبی پولیس اسٹیشنس میں درج گمشدگی کے معاملات کی جانچ کر رہے ہیں۔لاش کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔