آندھراپردیش

کوڑا کرکٹ چارجس برخاست کرنے چیف منسٹر کا اعلان

گاندھی جینتی کے موقع پر سوچتا کے اس پلاٹ فام سے وہ، کوڑا چارجس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں چارجس کی برخاستگی کا فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد اس سلسلہ میں احکام جاری کئے جائیں گے۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کے روز ریاست میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے چارجس برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر مچھلی پٹنم میں منعقدہ ”سوچتاہی سیوا“ پروگرام سے خطاب کے دوران نائیڈو نے یہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

چیف منسٹر نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی سابق حکومت نے عوام پر کوڑا ٹیکس نافذ کیا تھا۔ کچرہ لینے ہر گھر سے چارجس وصول کئے جارہے تھے اور کوئی چارجس ادا نہیں کرتا تو، اس کے مکان کے سامنے کچرہ پھینک دیا جاتا تھا۔ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ نائیڈو نے کوڑا ٹیکس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے یہ عہد کیا تھا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد وہ اس چارجس کو برخاست کردیں گے۔

آج گاندھی جینتی کے موقع پر سوچتا کے اس پلاٹ فام سے وہ، کوڑا چارجس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں چارجس کی برخاستگی کا فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد اس سلسلہ میں احکام جاری کئے جائیں گے۔

 سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے 2/ اکتوبر2021 کو کلین آندھرا پردیش پروگرام متعارف کرایا تھا۔ اس پروگرام کو جگن انا سوچھا سنکلپ پروگرام کا نام دیا گیا تھا۔ کلین اے پی پروگرام کے حصہ کے طور پر اس وقت کی حکومت نے گھروں سے کچرے کے حصول کیلئے فیس مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 سلم علاقوں میں ہر گھر سے کوڑا وصولی کے طور پر 30 روپے چارجس کا لزوم عائد کیا گیا تھا۔اپارٹمنٹس سے ہر ماہ120 روپے اور تجارتی اداروں سے 2سو سے15000روپے چارجس نافذ کئے تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈؤ نے آج ریاست کے ہر ایک شہری پر زور دیا کہ وہ سال2029 تک آندھرا پردیش کو سوچھ اسٹیٹ بنانے کا عہد کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو کسی سمجھوتہ کے بغیر نشانہ کی تکمیل کیلئے عہد کرنا چاہئے۔ آج ہمیں آندھرا پردیش کو سال2029 تک سوچھ ریاست بنانے کا عہد کرنا چاہئے اور اسے اپنا نشانہ مقرر کرنا چاہئے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہے۔

 مچھلی پٹنم (ضلع کرشنا) میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے صفائی کی برقراری کیلئے ٹکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کچرے کی صفائی کیلئے سرویلنس کیمرے اور ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے مچھلی پٹنم بندرگاہ کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔