تلنگانہ

میں نے شراب نہیں دودھ پیاہے حالت نشہ میں گرفتار شخص کی دلیل

میں نے شراب نہیں دودھ پیاہے۔حالت نشہ میں پکڑے گئے ایک شخص نے پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے یہ دلیل دی تاہم پولیس نے جب بریتھ انالائزر سے اس کی جانچ کی گئی۔

حیدرآباد: میں نے شراب نہیں دودھ پیاہے۔حالت نشہ میں پکڑے گئے ایک شخص نے پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے یہ دلیل دی تاہم پولیس نے جب بریتھ انالائزر سے اس کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب پی رکھی ہے اور اس نے پولیس کو بے وقوف بنانے کیلئے دودھ پینے کا دعوی کیا۔

تفصیلات کے مطابق میڑچل ملکاجگری ضلع کے کنڈلاکویا علاقہ میں کل رات ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو پکڑنے کیلئے خصوصی مہم چلائی۔

اسی دوران ایک شخص کار میں وہاں پہنچا۔ٹریفک پولیس نے جب اس کے منہ کی جانچ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس نے بریتھ انالائزر سے جانچ کروانے سے بچنے کیلئے بہانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے شراب نہیں دودھ پی رکھی ہے۔

پولیس نے تاہم کسی طرح جب اس کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ اس نے مقررہ حد سے زائد شراب پی رکھی ہے۔اس کے اس بہانے پر پولیس ملازمین بھی ہنس پڑے۔

a3w
a3w