حیدرآباد

 تلنگانہ میں مزید موسلاد ھار بارش کی پیش قیاسی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ پر شدت اختیار کرگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خانہ پور (ضلع نرمل) میں 29 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں چند مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نرمل، نظام آباد، کریم نگر میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ جگتیال، پداپلی، نرمل، نظام آباد کے کئی مقامات، عادل آباد میں چند مقامات، کریم نگر، کمرم بھیم آصف آباد، راجنا سرسلہ میں بعض مقامات پر شدیدبارش ہوئی۔

 کریم نگر، راجنا سرسلہ میں کئی مقامات، جگتیال، نظام آباد، کومرم بھیم آصف آباد، کاماریڈی میں چند مقامات پرشدید بارش کاامکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ پر شدت اختیار کرگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خانہ پور (ضلع نرمل) میں 29 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

a3w
a3w