تلنگانہ
کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے چیف منسٹر کی نیک تمنائیں
چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤکی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤکی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
آج سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پرکے سی آر کی ناسازی صحت پر اظہارتشویش کرتے ہوئے انہوں نے سکریٹری محکمہ صحت کوہدایت دی کہ وہ دواخانہ پہنچ کر کے سی آر کی مزاج پرسی کریں اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی کویقینی بنائیں۔
چیف منسٹر نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کوکے سی آر کی صحت پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی۔