جموں و کشمیر

وزیر اعلیٰ کی بی آر کنڈل کے ساتھ ملاقات، دلت برادری کو در پیش مشکلات پر غور

اس دوران وزیر اعلیٰ نے سماجی انصاف، مساوات اور جامع ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے کار گذار صدر اور جموں وکشمیر کے سابق چیف سکریٹری بی آر کنڈل کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران جموں وکشمیر میں دلت برادری کو در پیش مشکلات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

اس دوران وزیر اعلیٰ نے سماجی انصاف، مساوات اور جامع ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر نے جمعہ کے روز اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے کار گذار صدر اور جموں وکشمیر کے سابق چیف سکریٹری بی آر کنڈل اور معزز اراکین کے ایک وفد کے ساتھ با معنی گفتگو کی’۔

انہوں نے کہا: ‘اس دوران جموں و کشمیر میں دلت برادری کو درپیش کلیدی مسائل اور حکومت کی فعال مداخلت کی ضرورت پر غور کیا گیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے سماجی انصاف، مساوات، اور سب کے لیے جامع ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔