کھیل

سرفراز خان کی شاندار شروعات پر رویندر جڈیجہ نے روک لگادی، انٹرنیٹ پر ٹرول ہونے کے بعد مانگی معافی

تاہم ان کا ڈیبیو اس وقت مختصر ہو گیا جب وہ بدقسمتی سے رویندرا جڈیجہ کی کال پر رن لینے کے لئے بھاگے تاہم جڈیجہ واپس چلے گئے جس کے ساتھ ہی سرفراز خان رن آؤٹ ہو گئے۔

حیدرآباد: راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سرفراز خان نے نصف سنچری بنائی اور ہندوستان کے اسکور کو دوبارہ قابو میں لانے میں مدد کی۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
سرفراز نے ڈبیو ٹسٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا

نوجوان بلے باز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 66 گیندوں میں 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تاہم ان کا ڈیبیو اس وقت مختصر ہو گیا جب وہ بدقسمتی سے رویندرا جڈیجہ کی کال پر رن لینے کے لئے بھاگے تاہم جڈیجہ واپس چلے گئے جس کے ساتھ ہی سرفراز خان رن آؤٹ ہو گئے۔

سرفراز خان کی اننگز ہندوستان کے لئے بہت اہم تھی۔ خاص طور پر جب ٹیم اسکور بورڈ پر صرف 237 رنز کے ساتھ چار وکٹیں گنوا چکی تھی۔ سرفراز خان کی کارکردگی نے نہ صرف اننگز کو مستحکم کیا بلکہ ہندوستانی ٹیم کو انتہائی ضروری رفتار بھی فراہم کی۔

مجموعی طور پر سرفراز خان کی ڈیبیو کارکردگی نے بلاشبہ ایک نشان چھوڑا ہے، اور شائقین آنے والے میچوں میں ان کے مزید ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

آج میچ کی پہلی اننگز کے دوران رویندرا جڈیجہ کی غلط کال پر سرفراز خان کے رن آؤٹ ہوتے ہی سوشیل میڈیا پر اس کے ردعمل میں زبردست لہر دیکھنے میں آئی۔ سرفراز خان کا نام آج صبح سے ہی ٹرینڈ کررہا تھا مگر جب وہ جڈیجہ کی وجہ سے رن آؤٹ ہوئے تو انٹر نیٹ صارفین بھڑک اٹھے اور جڈیجہ کو لعنت ملامت کرنے لگے۔

https://twitter.com/DrJain21/status/1758107084149899699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758107084149899699%7Ctwgr%5E8ce268dbc4268d619b13fd894aad3b62cf821be2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftelanganatoday.com%2Fsarfaraz-khan-trends-as-he-scores-50-on-debut-fans-troll-jadeja-for-mix-up

کئی انٹرنیٹ یوزرس کا یہاں تک کہنا ہے کہ جڈیجہ نے جان بوجھ کر سرفراز کو رن آؤٹ کرایا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کرچکا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک ونڈے انٹرنیشنل میچ میں اس نے یوسف پٹھان کو اسی طرح رن آؤٹ کرایا تھا۔

جڈیجہ کے خلاف کئی میمس شیئر کئے گئے اور سرفراز کے آؤٹ ہونے پر رویندر جڈیجہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

کرکٹ کے شائقین خاص طور پر سرفراز کے مداحوں نے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے رویندر جڈیجہ پر اپنا غصہ نکالا۔

اسی دوران اننگز ختم ہونے کے بعد جڈیجہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں اس نے نہ صرف اپنی رانگ کال کا اعتراف کیا ہے بلکہ سرفراز سے معافی مانگتے ہوئے ان کے کھیل کی تعریف بھی کی۔

اس سے پہلے جب جڈیجہ کی غلطی کی وجہ سے سرفراز رن آؤٹ ہوئے تو کپتان روہت شرما نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ جڈیجہ کی غلطی کی وجہ سے سرفراز کے آؤٹ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کیاپ نکال کر پھینکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

a3w
a3w