حیدرآباد

چیف منسٹر کی چیرپرسن یو پی ایس سی منوج سونی سے ملاقات

حکومت تلنگانہ کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے یو پی ایس سی کے چیرپرسن سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کو مستحکم بنانے پر بات چیت کی۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز دہلی میں یونین پبلک سرویس کمیشن کے چیرپرسن منوج سونی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے سونی سے یونین پبلک سرویس کمیشن کے خطوط پر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی از سر نو تشکیل کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

اس بات چیت میں ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی بھی موجود تھے۔ حکومت تلنگانہ کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے یو پی ایس سی کے چیرپرسن سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کو مستحکم بنانے پر بات چیت کی۔

ایک دن قبل جمعرات کے روز ریاستی وزیر این اتم کمار ریڈی نے کہاتھا کہ ہم، یو پی ایس سی کے سربراہ سے تقررات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے یو پی ایس سی کے طرز پر ٹی ایس پی ایس سی کو دوبارہ تشکیل دینے کے مسئلہ پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے۔، پیش روحکومت، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ پر چوں کے افشا اور کرپشن سے محدود تقررات پر بھی پانی پھیر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز بھی دہلی میں دوسرا مصروف ترین دن گزارا۔

انہوں نے چیرپرسن یو پی ایس سی سے ریاستی پبلک سرویس کمیشن کو از سرنو تشکیل دینے کے معاملہ پربات چیت کی۔ریونت ریڈی نے دیگر مرکزی وزراء جن میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر فینانس نرملا سیتا رمن اور دیگر سے ریاست کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک روز قبل چیف منسٹر تلنگانہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تلنگانہ کیلئے اضافی آئی پی ایس عہدیدار الاٹ کرنے کی خواہش کی تھی۔