تلنگانہ

صحت کے دیکھ بھال نظام کو مستحکم بنانے چیف منسٹر کا عہد

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز ریاست میں ہیلت کیئر انفراسٹرکچر کو بہتربنانے کی ا پنی حکومت کے عزم کی توثیق کی۔

حیدرآباد(پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز ریاست میں ہیلت کیئر انفراسٹرکچر کو بہتربنانے کی ا پنی حکومت کے عزم کی توثیق کی۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

ریونت ریڈی جنہوں نے یہاں ”پنک پاوررن 2024“ پروگرام میں شرکت کی، نے ریاست میں ہیلت کئیر سسٹم (صحت کی دیکھ بھال نظام) کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ہاسپٹلس تعمیر کرے گی اور ایک ایسا سماج تخلیق کرے گی جہاں خواتین کی صحت اور ان کی بہبود پر بھر پور توجہ دے جائے گی۔

خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میرا ایقان ہے کہ خاتون کی بہتر صحت ہی خاندانوں اور برادریوں کی بہتر صحت کی بنیاد ہے۔

ملک بھر میں چھاتی کے سرطان کے بڑھتے واقعات میں شعور بیداری میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے سماج کے ہر طبقہ کا تعاون ضروری ہے۔

ایم ای آئی ایل(میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ) اور سدھا ریڈی فاونڈیشن نے یہاں گچی باؤلی اسٹیڈیم میں پنک پاور رن 2024 کا اہتمام کیا تھا۔

پنک پاور رن،3کیلو میٹر،5کیلو میٹر اور10کیلو میٹر کے زمروں پر مشتمل تھی۔ تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، ایم ای آئی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر پی کرشنا ریڈی اور سدھا فاونڈیشن کے بانی سدھا ریڈی نے پنک پاور رن (دوڑ) کو جھنڈی دکھائی۔

منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ہزاروں کی تعدادمیں افراد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی۔ شرکا جو گلابی رنگ میں ملبوس تھے پرندہ کی شکل کی انسانی زنجیر بنانے اکھٹا ہوئے تھے جو اتحاد، امید اور چھاتی کے کینسر کے خلاف غیر متزلزل علامت تھی۔