کرناٹک

2 لڑکیوں کی درد شکم سے موت‘ خودکشی کا شبہ

شدید درد شکم کی شکایت کے بعد لڑکیوں کو قریبی دواخانہ میں شریک کرایا گیا جہاں سے انہیں منگلورو منتقل کیا گیا۔ دونوں لڑکیاں قریبی سہیلیاں تھیں اور ایک ہی تنظیم میں ملازم تھیں۔ دھرم استھل پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

منگلورو: دیہی ترقیاتی اسکیم کی سرویس نمائندہ کے طور پر کام کرنے والی دو لڑکیوں کی یہاں خانگی دواخانہ میں شدید درد شکم سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

لڑکیوں کی شناخت رکشیتا (22) اور لاونیا (21)، ساکنان پٹرامے موضع بیلتانگڈی تعلقہ دکشن کنڑ ضلع کی حیثیت سے کی گئی۔

رکشیتا کی موت جمعرات کی صبح جبکہ لاونیا کی دوپہر کو ہوئی۔ ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہوئی مگر ان کے زہرکھاکر خودکشی کرنے کا شبہ ہے۔

 4/ اپریل کو شدید درد شکم کی شکایت کے بعد لڑکیوں کو قریبی دواخانہ میں شریک کرایا گیا جہاں سے انہیں منگلورو منتقل کیا گیا۔ دونوں لڑکیاں قریبی سہیلیاں تھیں اور ایک ہی تنظیم میں ملازم تھیں۔ دھرم استھل پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

a3w
a3w