تلنگانہ میں صحت کی دیکھ بھال نظام کو مستحکم بنانے چیف منسٹر کا عہد
حکومت مزید ہاسپٹلس تعمیر کرے گی اور ایک ایسا سماج تخلیق کرے گی جہاں خواتین کی صحت اور ان کی بہبود پر بھر پور توجہ دے جائے گی۔ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز ریاست میں ہیلت کیئر انفراسٹرکچر کو بہتربنانے کی ا پنی حکومت کے عزم کی توثیق کی۔ ریونت ریڈی جنہوں نے یہاں ”پنک پاوررن 2024“ پروگرام میں شرکت کی، نے ریاست میں ہیلت کئیر سسٹم (صحت کی دیکھ بھال نظام) کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا۔
حکومت مزید ہاسپٹلس تعمیر کرے گی اور ایک ایسا سماج تخلیق کرے گی جہاں خواتین کی صحت اور ان کی بہبود پر بھر پور توجہ دے جائے گی۔ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میرا ایقان ہے کہ خاتون کی بہتر صحت ہی خاندانوں اور برادریوں کی بہتر صحت کی بنیاد ہے۔
ملک بھر میں چھاتی کے سرطاق کے بڑھتے واقعات پر شعور بیداری میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے سماج کے ہر طبقہ کا تعاون ضروری ہے۔
ایم ای آئی ایل(میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ) اور سدھا ریڈی فاونڈیشن نے یہاں گچی باؤلی اسٹیڈیم میں پنک پاور رن 2024 کا اہتمام کیا تھا۔ پنک پاور رن،3کیلو میٹر،5کیلو میٹر اور10کیلو میٹر کے زمروں پر مشتمل تھی۔
تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، ایم ای آئی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر پی کرشنا ریڈی اور سدھا فاونڈیشن کے ب انی سدھا ریڈی نے پنک پاور رن (دوڑ) کو جھنڈی دکھائی۔ منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ہزاروں کی تعدادمیں افراد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی۔
شرکا جو گلابی رنگ میں ملبوس تھے پرندہ کی شکل کی انسانی زنجیر بنانے اکھٹا ہوئے تھے۔جو اتحاد، امید اور چھاتی کے کیسنر کے خلاف غیر متزلزل علامت تھی۔