چین نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منسوخ کردیا
مسافروں کو چینی سفارتی اور قونصلر مشن سے ہیلتھ کوڈ کے لیے درخواست دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بیان کے مطابق وہ کسٹم کارڈ پر اپنی صحت کی حالت کا اعلان کریں گے۔
بیجنگ: چین نے بین الاقوامی مسافروں کی آمد کے لئے 8 جنوری سے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اطلاع چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق چین آنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مثبت ٹیسٹ کے نتائج والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک سفر ملتوی کریں جب تک کہ وہ منفی ٹیسٹ نہ کریں۔
مسافروں کو چینی سفارتی اور قونصلر مشن سے ہیلتھ کوڈ کے لیے درخواست دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بیان کے مطابق وہ کسٹم کارڈ پر اپنی صحت کی حالت کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر معمولی صحت کی حالت کے اعلان یا بخار کی علامات والے لوگوں کو کسٹم میں اینٹیجن ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ انہیں صحت یاب ہونے تک خود کو آئیسولیشن یا اسپتال میں علاج کرانے کی صلاح دی جائے گی۔ اس کا انحصار ان کی صحت کی حالت پر ہوگا۔