شمالی بھارت

درخت سے لٹکتی عاشق اور معشوق کی نعشیں برآمد

دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر قانونی کارروائی و تحقیقات کی جارہی ہے ۔جبکہ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ دونوں عاشق معشوق تھے ،جن کا قتل کر درخت سے لٹکا دیا گیا ۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے بلاپور گاوں میں منگل کو عاشق و معشوق کی لاش درخت سے پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔

تھانہ جیٹھوارہ ایس ایچ او ابھشیک نے آج بتایا کہ علاقے کے بلاپور گاوں کے باہر گاوں والوں کی اطلاع پر ایک لڑکے و لڑکی کی لاش درخت سے پھانسی پر لٹکتی ہوئی برآمد کیا گیا ،جس کی شناخت گاوں کے شیوم پٹیل 19 و کلپنا پٹیل 18 کے طور پر کی گئی ہے ۔

دونوں ایک ہی طبقے کے ہیں ۔ممکنہ طور پر آشنائی کا معاملہ ہے ۔کسی فریق کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر قانونی کارروائی و تحقیقات کی جارہی ہے ۔جبکہ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ دونوں عاشق معشوق تھے ،جن کا قتل کر درخت سے لٹکا دیا گیا ۔

a3w
a3w