چین، سعودی اور امارات، پاکستان کو 12بلین ڈالر قرض دینے پر آمادہ
چین‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مالیہ کی قلت سے پریشان پاکستان کو ایک سال کے لئے 12بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

اسلام آباد: چین‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مالیہ کی قلت سے پریشان پاکستان کو ایک سال کے لئے 12بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں 7 بلین امریکی ڈالر کے بیل آؤٹ پیاکیج کو منظوری دے گا۔
منگل کے دن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیرفینانس محمد اورنگ زیب نے میڈیا سے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکیٹیوبورڈ میٹنگ میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔
یہ میٹنگ 7 بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے کے لئے جاریہ ماہ کے اواخر میں ہونے والی ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے چہارشنبہ کے دن یہ اطلاع دی۔ توقع ہے کہ ایگزیکیٹیوبورڈ میٹنگ 28اگست کوہوگی۔
اس پیشرفت کے ساتھ بورڈ میٹنگ کی تاریخ پرغیریقینی ختم ہوگئی۔ اورنگ زیب نے کہا کہ چین‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 12بلین امریکی ڈالر کے ڈپازٹس ایک سال کے لئے دیں گے۔