حیدرآباد

اردو میڈیا کے مسائل پر چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا فیصلہ

ایوارڈ تقریب جنوری سال 2024 کے اوائل میں منعقد کرنے کی تجویز رکھی گئی۔ اردو میڈیا کے مسائل پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے نمائندگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے درکار ساز و سامان کی فراہمی کو ترجیح دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاستی عہدیداروں کا اجلاس فیڈریشن کے دفتر واقع وجے نگر کالونی میں جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈس کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاگیا اور ایوارڈس کے لئے صحافیوں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔

متعلقہ خبریں
امبیڈکر کے نام سے ایوارڈز دینے کا اعلان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

 ایوارڈ تقریب جنوری سال 2024 کے اوائل میں منعقد کرنے کی تجویز رکھی گئی۔ اردو میڈیا کے مسائل پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے نمائندگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے درکار ساز و سامان کی فراہمی کو ترجیح دی گئی۔

علاوہ ازیں اضلاع کے اردو صحافیوں کو فیکٹ چیک کی تربیت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں صدر فیڈریشن ایم اے ماجد کے علاوہ نائب صدور حبیب علی الجیلانی، سید احمد جیلانی، ایم اے کے فیصل، سید عظمت علی شاہ، معتمد عمومی سید غوث محی الدین، شریک معتمد محمد فاروق علی،

 خازن ایم اے محسن، نعیم غوری، حیدرآباد ڈسٹرکٹ صدر ڈاکٹر محمد آصف علی، محمد حبیب الدین، ایم اے منان، عائشہ بتول، ساجدہ بیگم اور دیگر بھی موجود تھے۔ ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد علی نے کار روائی چلائی۔