چین نے پیرس اولمپک گیمز میں پہلے دو گولڈ میڈل جیتے
چین نے پیرس اولمپک 2024 گیمز میں مقابلے کے پہلے دن دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ان تمغوں میں گیمز کا پہلا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔
پیرس: چین نے پیرس اولمپک 2024 گیمز میں مقابلے کے پہلے دن دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ان تمغوں میں گیمز کا پہلا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔
عالمی چیمپئن شوٹر چین کے ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لیہاؤ نے ہفتہ کو 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ جیت کر اپنے ملک کو پیرس اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ چین نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم فائنل میں جنوبی کوریا کے نشانے بازوں کے خلاف 16-12 سے جیت درج کی۔ قزاقستان نے اس سے قبل اس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
چینی جوڑی نے چیٹیو روکس شوٹنگ سینٹر میں اپنی غیر معمولی مہارت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے کیوم جی ہیون اور پارک ہا جون کو شکست دی۔
اس سے قبل قزاقستان کی الیگزینڈرا لی اور اسلام ستپایف کی جوڑی نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی اینا جانسن اور میکسمیلین البرچ کو 17-5 کے اسکور سے شکست دی۔