تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر صحت نے کچرے کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مثال قائم کی

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے سدی پیٹ بلدیہ کے 18 ویں وارڈ میں سڑک اور نالہ سے کچرے کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مثال قائم کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے سدی پیٹ بلدیہ کے 18 ویں وارڈ میں سڑک اور نالہ سے کچرے کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مثال قائم کی۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

راو جنہوں نے بلدی کونسلرس اور عہدیداروں کے ساتھ 15 دن پہلے اس مہم کاآغاز کیاتھا کے حصہ کے طورپر پیرکو سینی ٹیشن ورکر کی طرح کچرے کو اٹھانے کا کام کیا۔

اس مہم کا مقصد عوام میں اپنے اطراف واکناف کے علاقوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے بیداری پید اکرنا ہے۔

کچرے کی وصولی اور ڈرینس کی صفائی کے ساتھ ساتھ وزیرموصوف نے شہریوں سے تبادلہ خیال بھی کیا اور گھر کی دہلیز پر ہی خشک اور تر کچرے کو الگ الگ کرنے کی ضرورت کے سلسلہ میں ان میں بیداری پیدا کی۔

وزیرموصوف نے عوام سے خواہش کی کہ وہ پانی کو اپنے گھروں میں جمع نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ ٹاون کی صفائی ہر شہری کی ذمہ داری ہے، وزیرموصوف نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ کھلے مقامات پر کچرانہ پھینکیں اور کچرے دان کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم کا مقصد مسلسل کوششوں اور شہریوں کے اشتراک سے سدی پیٹ کو کچرے سے پاک ٹاون میں تبدیل کرنا ہے۔

a3w
a3w