شمالی بھارت

بیوی سے پریشان شوہر نے خودکشی کرلی

متوفی کا اپنی بیوی سے کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے الگ رہ کر مزدوری کرتی ہے۔ جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ اپنے شوہر سے ملنے گاؤں آئی تھی۔

سیہور: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے ناراض ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اچھوار تھانہ علاقہ کے گاؤں برکھیڑا کرمی میں دیوکرن کرمی نے بیوی سے ناراض ہوکر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 متوفی کا اپنی بیوی سے کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے الگ رہ کر مزدوری کرتی ہے۔ جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ اپنے شوہر سے ملنے گاؤں آئی تھی۔

اس کے بعد دیوکرن نے کھیت میں آم کے درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔