شمالی بھارت

پنجاب میں پاکستانی ڈرون سے گرائے گئے چینی پستول برآمد

بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے اندرون 8 کیلو میٹر ہندوستانی علاقہ میں پاکستانی ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ و گولہ بارود کی کھیپ ضبط کی ہے۔

چندی گڑھ / نئی دہلی: بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے اندرون 8 کیلو میٹر ہندوستانی علاقہ میں پاکستانی ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ و گولہ بارود کی کھیپ ضبط کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ریچھ کے حملہ میں لڑکی کی ہلاکت کا شبہ

ایک سینئر عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ بی ایس ایف جوانوں کو منگل کی رات لگ بھگ 11:50 بجے ضلع گرداسپور کے موضع اونچا ٹکلا میں پاکستان کی طرف سے آرہے ڈرون کی آواز سنائی دی۔ بی ایس ایف جوانوں نے ڈرون کی آواز سنائی دیتے ہی اس کی سمت 17 راؤنڈ فائرنگ کردی۔۔

علاقہ کی تلاشی لینے پر کھیت میں ایک پیاکٹ ملا جس میں 4 چینی ساختہ پستول‘ 8 میگزین اور 9 ایم ایم کے 47 کارتوس برآمد ہوئے۔