امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

لیسٹر میں ہندوستانی اور پاکستانی باشندوں میں جھڑپیں

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہفتے کے آخر میں بدامنی پھیلنے کے بعد ’مزید کشیدگی روکنے‘ والے آپریشن کے دوران 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لیسٹر: برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہفتے کے آخر میں بدامنی پھیلنے کے بعد ’مزید کشیدگی روکنے‘ والے آپریشن کے دوران 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں ہفتہ کے روز ایک بڑی تعداد میں پاکستانی اور انڈین باشندوں کے آمنے سامنے آنے اور ’نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرہ بازی‘ کرنے کے باعث بدنظمی پیدا ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اتوار کو ایک اور احتجاجی مظاہرہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی۔

تازہ ترین احتجاج میں اتوار کی شام تقریباً 100 افراد کا ایک گروپ شہر میں جمع ہوا تھا۔یہ افراد بیلگریو روڈ پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بتایا کہ وہ حالیہ کشیدگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس نے سڑک بند کر دی اور مظاہرین میں سے کچھ نے تھوڑی دیر کے لیے پولیس لائنوں سے گزرنے کی کوشش کی، انھیں شکایت تھی کہ انھیں مارچ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔اس سے قبل مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں بدنظمی پیدا ہونے کے بعد پولیس اور پاکستانی و انڈین کمیونٹی رہنماؤں نے سب سے پْرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

آن لائن فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ہفتہ کی شام سینکڑوں لوگ، خاص طور پر مرد، سڑکوں پر نکل آئے۔28 اگست کو ایشیا کرکٹ کپ میں انڈیا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ وہ صورتحال کو ’قابو میں کر رہے ہیں‘ اور عام شہریوں سے کہا کہ وہ اس میں ملوث نہ ہوں۔

عارضی چیف کانسٹیبل راب نکسن نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’ہمیں مشرقی لیسٹر کے کچھ حصوں میں بد نظمی کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس ارکان عملہ موجود ہیں، ہم اس صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں، وہاں اضافی نفری بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے، شہریوں کو روکنے اور تلاشی لینے جیسے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔‘پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ’براہ کرم اس میں شامل نہ ہوں، ہم امن کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔لندن سے موصولہ علحدہ اطلاع کے بموجب لندن میں قائم ہندوستانی ہائی کمیشن نے آج برطانیہ کے لیسٹرمیں ہندوستانی برادری کے خلاف تشدد کی پرزورمذمت کی۔

ہندوستانی ہائی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں لیسٹرمیں تشدد اورہندو مندر کوتوڑپھوڑکے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بیان میں کہاگیاکہ ہم نے برطانوی حکام کے ساتھ پرزوراندازمیں یہ معاملہ اٹھایاہے اورحملوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کوتحفظ فراہم کریں۔

a3w
a3w