صحت

گھریلو ٹوٹکے

٭امرود،، معدہ اورآنتوں کی خشکی کوزائل کرتا ہے اورغذا کو ہضم کرنے میں معاون معدہ کا کام دیتا ہے۔ اگر کھانے کے بعد نرم اور پختہ تازہ امرود کھایا جائے تو قبض کودور کرتا ہے اور معدہ کو تقویت دیتا ہے، امرود نمک اورکالی مرچ لگا کر کھانا چاہیے …

امرودطاقت کا خزانہ
قبض:۔

٭امرود،، معدہ اورآنتوں کی خشکی کوزائل کرتا ہے اورغذا کو ہضم کرنے میں معاون معدہ کا کام دیتا ہے۔ اگر کھانے کے بعد نرم اور پختہ تازہ امرود کھایا جائے تو قبض کودور کرتا ہے اور معدہ کو تقویت دیتا ہے، امرود نمک اورکالی مرچ لگا کر کھانا چاہیے …

پیٹ کے کیڑے:۔
٭امرود کے بیجوں میں اﷲ تبارک وتعالیٰ نے یہ تاثیر رکھی ہے کہ ان سے پیٹ اورآنتوں کے کیڑے اورسوزش دورہوتی ہے بلکہ کیڑے خود بخود نکلنے لگتے ہیں۔ امرود کے بیجوں کوفضول سمجھ کر ضائع نہیں کردینا چاہیے۔ انہیں استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امرود کو دھوکر مع بیجوں کے کھانا چاہیے۔

دانت مضبوط کرنے اور مسوڑھوں سے خون آنے کو روکنے کاآسان طریقہ:۔
٭امرود مسوڑھوں کے ورم اورسوجن کورفع کرتا ہے اورمسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے ۔ اگرباقاعدہ طورپر کچھ دن امرود بلاناغہ کھایا جائے(مگر بقدر ہضم)تودانتوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کے خون کوبند کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اس مقصد کے لیے امرود کے درخت کی چھال نہایت مفید ہے۔

دانت اور مسوڑھے مضبوط:۔
٭درخت امرود کی چھال 2تولہ کو تقریباً ڈیڑھ پاؤ پانی میں بھگودیں اور صبح کا بھگویا ہوا شام کواورشام کو بھگویا صبح کے وقت کام میں لائیں، اس پانی سے کلی اورغرارہ کریں۔ چند دن کے استعمال سے دانت اورمسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں۔

مسوڑھوں کا علاج:۔
٭اگرمسوڑھے متورم ہوں، خون بہتا ہواور دانتوں میں درد ہوتا ہوتو ایسی صورت میں اس کے پتوں کوپانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کریں اور اگر اس کے پتوں کوجلا کر اس کی راکھ دانتوں پر ملیں توبھی مفید ہے۔

کانچ کا نکلنا:۔
٭بچوں کا یہ ایک ایسا مرض ہے کہ جس میں پاخانہ کرتے وقت بچے کی مقعد کا کچھ حصہ باہر نکل آتا ہے۔ اس کو خروج مقعد یا کانچ کانکلنا بھی کہتے ہیں۔ پوست امرود کوسائے میں خشک کرلیں اور باریک پیس کر رکھ چھوڑیں۔ جب بچے کی کانچ نکلے تو یہ پوڈریاسفوف اوپر چھڑک کرانگلی کی مددسے کانچ کو اندرکردیں۔ چند دن کے استعمال سے مرض دورہوجائے گا۔(ان شا اﷲ)

امرود اور ضعف قلب:۔
٭ضعف قلب میں امرود نہایت مفید ہے اوردل کوتقویت دیتا ہے اورفرحت بخش ہے ۔ جن لوگوں کو خفقان اورگھبراہٹ ، بے چینی کی شکایت ہو،ان کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے۔ سرکے درداورچکر آنے میں بھی مفید ہے، تخیر معدہ اور دل کی گھبراہٹ کودور کرتا ہے۔


جاری ہے

a3w
a3w