مدرسہ اسکول کمیٹیوں کیلئے نامزدگی کے وقت جھڑپیں
مغربی بنگال کے اضلاع پوربامیدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ میں مدرسہ اسکول کمیٹیوں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کے دوران 2 گروپس میں جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
کولکتہ (پی ٹی آئی) مغربی بنگال کے اضلاع پوربامیدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ میں مدرسہ اسکول کمیٹیوں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کے دوران 2 گروپس میں جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
ضلع پوربامیدنی پور کے نندی گرام میں سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے حامی ایک دوسرے سے ٹکراگئے۔
سی پی آئی ایم کا الزام ہے کہ اس کے ورکرس جب مدرسہ اسکول کمیٹی کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے گئے تو ٹی ایم سی حامیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ ٹی ایم سی نے اس الزام کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ صرف باہر کے لوگوں کو روکا گیا۔
ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے علاقہ بھنگار میں مدرسہ اسکول کمیٹی کے لئے نامزدگیاں داخل کرتے وقت انڈین سیکولر فرنٹ اور ٹی ایم سی حامیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس کو صورتِ حال پر قابو پانے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ جھڑپ اس وقت ہوئی جب آئی ایس ایف حامی بھنگار ہائی مدرسہ اسکول سے نامزدگی فارمس حاصل کرنے پہنچے۔