صحت

جاپان میں بھی کوویڈ کا قہر، جاریہ ماہ تاحال آٹھ ہزار افراد ہلاک

گزشتہ 12 دنوں میں اس بیماری سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے آغاز سے جاپان میں کووڈ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹوکیو: جاپان میں اب تک جنوری میں کورونا وائرس وبا سے متعلق 8103 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ ایکٹیو کیسس میں کمی
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

جاپان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ19 کی وجہ سے 326 اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 12 دنوں میں اس بیماری سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے آغاز سے جاپان میں کووڈ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

وبائی مرض کی وجہ سے 2020 سے اب تک کل 65,400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اکتوبر میں 1,800 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد نومبر میں 3,000 سے زیادہ اور دسمبر میں 7600 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔

ان تمام اموات میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 97 فیصد رہی ہے۔